ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ’’گنڈا ہینڈتی ‘‘ کے عملے کاسنجنا کے ’’می ٹو‘‘ کے دعوے سے انکار

’’گنڈا ہینڈتی ‘‘ کے عملے کاسنجنا کے ’’می ٹو‘‘ کے دعوے سے انکار

Sat, 27 Oct 2018 13:56:31    S.O. News Service

بنگلورو،27؍اکتوبر(ایس او نیوز)  2006 ء میں کنڑافلم ’’گنڈاہینڈتی‘‘بنانے والے ڈائرکٹر اورعملے نے اداکارہ سنجنا گلرانی پرالزام لگایاہے کہ وہ ’’می ٹو‘‘ تحریک کاغلط استعمال کررہی ہے ، ایک سوشیل میڈیاپوسٹ میں گزشتہ ہفتہ سنجنا جس نے اس فلم سے اپنا کرئیر شروع کیاتھا ،الزام لگایاکہ ڈائرکٹر روی سریواستونے اسے ’’پیارکرنے کے درجنوں منظر‘‘ کرنے پرمجبور کیا،اس نے کہاکہ ڈائرکٹر نے اس کاکیرئیر تباہ کرنے کی دھمکی دی جبکہ فلم کے عملے نے بنکاک میں شوٹنگ کے دوران اسے ہراساں کیا،الزامات کے بعد سریواستو نے چہارشنبہ کوفلم کے اسسٹنٹ ڈائرکٹر سانچے مہیش، بیتھوراجن، لکشمی ریڈی، اورعملے کے دیگر افراد کے ساتھ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ تمام نے سنجنا کے الزامات سے انکار کیا اسوسی ایشن کے صدر وی ناگیندرپرسادنے سنجنا کے الزامات کوسستی شہرت کاکھیل بتایا ،انہوں نے کہاکہ فلمی برادری ’’می ٹو‘‘ تحریک کی حمایت کرتی ہے لیکن کچھ ادکارائیں اس کا غلط استعمال کررہی ہیں مہیش نے اخباری مضامین کے تراشے پیش کئے، جس میں سنجنا نے فلم اورڈائرکٹر کے تعلق سے مثبت بیان دیاہے۔ روی نے کہا بے بنیاد الزامات نے میرے 24سالہ سخت کام اورشہرت کو بربادکردیاہے جومیں نے کنڑفلمی صنعت سے حاصل کیاتھا ان کے مطابق الزامات نے بہت بڑا جھٹکا دیاہے اس لئے کہ سنجنا نے 14اکتوبر کوایک پانچ ستارہ ہوٹل میں اپنی سالگرہ کی پارٹی کی دعوت دی تھی، اس کے بعد 17 اکتوبر کواس نے الزامات لگائے، روی نے یہ بھی یادکیاکہ سنجنا نے جسم 2کاری میک بنانے ان سے کہاتھا اوریہ کہ وہ اس میں کام کرنے کے لئے تیارہے، سنجنا نے جو فی الحال امریکہ میں ہے اپنے موقف پرقائم ہے اور کہاکہ وہ بنگلورو کوواپس ہونے کے بعد کرناٹکا فلم آرٹسٹس اسوسی ایشن میں ایک رسمی شکایت درج کرائے گی سنجنا نے کہاکہ اس فلم کے بعد اس نے زیادہ سے زیادہ 4-5فلموں میں کام کیاہوگا جبکہ میں نے 45فلموں میں کام کیاہے۔ درحقیقت روی نے حال ہی میں مجھ سے پیسے مانگے تھے۔ لیکن میں نے اس سے کہاکہ میں ایک فلم میں کام کروں گی، لیکن پیسے قرض دینے کی حالت میں نہیں ہوں، سنجنا نے کہاکہ اس کے الزامات سے اگرسریواستو کے علاوہ کسی اور کوتکلیف ہوئی ہے تووہ ان سے معافی مانگتی ہے۔ 


Share: